Feb ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • شام کے محصور علاقوں میں عوام تک امداد رسانی کا کام شروع

شام کے محصور علاقوں میں عوام تک امداد رسانی کا کام شروع ہوگیا ہے۔

شام کے محصور علاقوں میں عوام کے لئے انسانی امداد لیجانے والے کم سے کم سو ٹرکوں کے ان پانچ میں سے چار علاقوں میں پہنچ جانے کی اطلاع ہے جو دہشت گردوں کے محاصرے میں ہیں۔

شام کے انسانی حقوق کے نگراں گروپ نے بتایا ہے کہ محصور عوام کے لئے انسانی امداد لیجانے والے ٹرک الفوعا ، کفریا ، المضایا اور مواضامیات میں داخل ہوگئے ۔ عوام کے لئے انسانی امداد لیجانے والے یہ ٹرک بدھ کو دمشق سے روانہ ہوئے تھے۔

رپورٹوں میں بتایاگیا ہے کہ انسانی امداد لیجانے والے کچھ ٹرک لبنان کی سرحد کے قریب واقع شہر الزبدانی بھی پہنچے ہیں۔

ٹیگس