متحدہ عرب امارات سے بیس شیعہ لبنانیوں کا اخراج
متحدہ عرب امارات اپنی شیعہ مخالف پالیسی جاری رکھتے ہوئے اور لبنان کے لئے سعودی عرب کی امداد منقطع ہونے کے اعلان کے ایک دن بعد، بیس لبنانی شیعوں کو ملک سے نکال رہا ہے
البوابہ عرب نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے جنوبی لبنان ، البقاع اور بعلبک سے تعلق رکھنے والے بیس شیعہ لبنانیوں کو، جو متحدہ عرب امارات میں کاروبار میں مشغول تھے، اڑتالیس گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کو کہا ہے- تقریبا پانچ سال قبل بھی متحدہ عرب امارات کی حکومت نے متعدد لبنانی کمپنیوں کو بندکردیا تھا اور بڑی تعداد میں لبنانیوں کو ملک سے نکال دیا تھا- یہ ایسی حالت میں ہے کہ متعدد اسرائیلی کمپنیاں امارات میں تجارتی سرگرمیوں میں مشغول ہیں - لبنان کی وزارت خارجہ نے بھی ایک رپورٹ میں ان لبنانیوں کی تعداد کہ جو دوہزار نو سے اب تک متحدہ عرب امارات چھوڑنے پر مجبور کئے گئے ہیں، ایک ہزار سے زیادہ بتائی ہے کہ جن میں سے بیشتر شیعہ اور جنوبی لبنان کے باشندے تھے- لبنان میں کچھ عرصہ قبل منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پکڑے گئے ایک سعودی شہزادے کی رہائی کے لئے لبنان پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے سعودی عرب نے فوج کی مالی امداد کا جو وعدہ کیا تھا ، اسے منسوخ کردیا ہے- متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی سعودیوں کے اس اقدام کے بعد اعلان کیا کہ وہ لبنان کی مدد منقطع کئے جانے موقف کی حمایت کرتا ہے-