میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے : دفاعی کونسل کے سکریٹری کی تاکید
ایران کی دفاعی کونسل کے سکریٹری ایڈمرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے اس پر مذاکرات نہیں کئے جاسکتے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: العالم کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل علی شمخانی نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے میزائل پروگرام کو ایران کی ریڈ لائن قرار دیا اور کہا کہ اس پر کوئی بات چیت نہیں کی جا سکتی۔ علی شمخانی نے مزید کہا کہ ہماری عسکری آمادگی کی سطح بلند ہے اور فریق مخالف کو ہر طرح کے غلط اندازے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ صیہونی حکومت واشنگٹن کی براہ راست حمایت کے بغیر کوئی اقدام کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ علی شمخانی نے خطے کے استحکام اور سلامتی کو متاثر کرنے والے ہر اقدام سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کو نشانہ بنانے والی ہر طرح کی مہم جوئی کا سخت، فیصلہ کن اور مناسب جواب دیں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایڈمرل شمخانی نے کہا کہ اگر مذاکرات حقیقت پسندانہ ہوں اور ناجائز مطالبات سے اجتناب کیاجائے تو سب کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خطے کی انتہائی پیچیدہ سیکورٹی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سفارتی اقدامات کا مقصد سیاسی آپشن کو تقویت پہنچانا اور کشیدگی پر قابو پانا ہے۔