Feb ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے دو صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے

آج پاکستان کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

سحرنیوز/پاکستان:   پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے چھیاسی کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔ پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں واقع خضدار میں دس بج کر باون منٹ اور گيارہ بج کر تیس منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

خضدار کے علاوہ دوسرے بہت سے محلقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ صوبۂ بلوچستان کے علاوہ صوبۂ سندھ میں واقع سکھر، جیکب آباد، دادو، میہڑ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

ٹیگس