بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی کامیابی؛ دو تہائی اکثریت حاصل
بنگلادیش کے تیرھویں پارلیمانی انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر دو تہائی اکثریت حاصل کرلی۔ بی این پی اتحاد نے دوسو ننیانوے میں سے دوسو بارہ نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: بنگلہ دیشن کے الیکشن کمیشن نے پالیمنٹ کی کل دوسو ننانوے نشستوں میں سے دوسو بارہ نشستوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری نتائج کے مطابق طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی بی این پی نے جمعرات کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور تیرھویں قومی اسمبلی میں دوسو بارہ نشستیں جیت لیں۔ اس نتیجے کو جنوبی ایشیائی ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
جمعرات کو ہونے والا یہ انتخاب، بنگلہ دیش میں دوہزار چوبیس میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد پہلا قومی انتخاب تھا جس نے طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے والی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹ دیا تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت میں گیارہ جماعتی اتحاد نے ستہتر نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ تیس نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے والی جین زی کی نیشنل سیٹیزن پارٹی نے پانچ نشستیں اپنے نام کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بنگلا دیش میں عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ ساٹھ فیصد سے زائد رہا۔ دوسری جانب بنگلادیش میں قومی انتخابات کے ساتھ قومی ریفرنڈم بھی کرایا گیا۔ ڈھاکا سے اب تک کے نتائج کے مطابق تہتر فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ ڈالا ہے-