بحرینی عوام کی گرفتاری اور جلاوطنی پر سخت تنقید
بحرین کے مجاہد عالم دین حجۃ الاسلام محمد خجستہ نے بحرینی عوام کی گرفتاری اور جلاوطنی پر سخت تنقید کی ہے۔
بحرین کے مجاہد عالم دین حجت الاسلام محمد خجستہ نے، جنہیں آل خلیفہ حکومت نے لبنان جلاوطن کر رکھا ہے، یو نیوز خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ عوام، خاص طور سے علماء کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی یہ پالیسی ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز بلند کرنے میں ان کی کوششوں کو نہیں روک سکتی۔ حجت الاسلام محمد خجستہ نے بحرینی عوام سے ظلم کے خلاف جد و جہد جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بحرینی عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کے حصول تک مزاحمت جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں آزادی، انصاف کے قیام اور امتیازی سلوک کا خاتمہ چاہتے ہیں۔