موساد نے ایک فلسطینی مجاہد کو بلغاریہ میں فلسطین کے سفارت خانے کے اندر شہید کر دیا
صیہونی حکومت کی بدنام زمانہ خفیہ تنظیم موساد نے ایک فلسطینی مجاہد کو بلغاریہ میں فلسطین کے سفارت خانے کے اندر شہید کر دیا۔
فلسطینی مجاہد عمرنائف کے اہل خانہ نے جمعے کو بتایا کہ عمر نائف کو بلغاریہ میں فلسطینی سفارت خانے کے اندر نامعلوم طریقے سے شہید کر دیا گیا اور ثبوت و شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں موساد کے ایجنٹوں نے شہید کیا ہے۔ چند ماہ قبل موساد نے بلغاریہ میں مقیم فلسطینی مجاہد عمر نائف کو اسرائیل کے سپرد کرنے کو کہا تھا، جس کے بعد انہوں نے فلسطینی سفارت خانے میں پناہ لے لی تھی۔ یاد رہے کہ انیس سو چھیاسی میں صیہونی فوجیوں نے عمر نائف کو ایک صیہونی انتہا پسند کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا تاہم وہ انیس سو نوے میں صیہونی حکومت کی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے اور بلغاریہ چلے گئے تھے۔ فلسطینی مجاہد شہید عمر نائف کا تعلق غرب اردن کے شہر جنین سے تھا۔