شام کے شمالی علاقوں پر ترک فوج کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i214045-شام_کے_شمالی_علاقوں_پر_ترک_فوج_کا_حملہ
ترکی کی فوج نے شام کے شمالی علاقوں پر توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۶:۱۵ Asia/Tehran
  • ترکی کی فوج نے پیر کے روز مارٹر توپوں سے کم از کم چالیس مرتبہ شام کے شمالی صوبے حلب کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔
    ترکی کی فوج نے پیر کے روز مارٹر توپوں سے کم از کم چالیس مرتبہ شام کے شمالی صوبے حلب کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔

ترکی کی فوج نے شام کے شمالی علاقوں پر توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔

اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے پیر کے روز مارٹر توپوں سے کم از کم چالیس مرتبہ شام کے شمالی صوبے حلب کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

ترکی کی سیکورٹی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ یہ علاقے دہشت گرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانے ہیں۔