Mar ۰۱, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کی بربریت جاری، مزید چوبیس یمنی شہری شہید

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے دارالحکومت صنعا کے علاقے بنی اسد پر بمباری کی ہے جس میں کم سے کم چوبیس عام شہری شہید ہوگئے -

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نےمنگل کو صنعا کےبنی اسد علاقےمیں رہائشی مکانات پر بم گرائے ہیں - اس ہوائی حملے میں چوبیس عام شہری شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے - سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نےصوبہ صنعا کے شوارق علاقے پر بھی بمباری کی جس میں ایک معصوم بچہ شہید ہوگیا جبکہ لوگوں کے گھروں اوردوکانوں کو بھاری نقصان پہنچا - سعودی جنگی طیاروں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر عسیر کے ربوعہ علاقے پرجو یمنی فوج کے کنٹرول میں ہےکم سے کم چوبیس بار بمباری کی - اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نےعسیر کےعلاقے ربوعہ کو واپس لینے کی سعودی فوجیوں کی کارروائیوں کو ناکام بنادیا ہے - یمنی فوج کے اس جوابی حملے میں سعودی فوج کے بھاری جنگی سازوسامان اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں - یمن سے ہی ایک خبریہ بھی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے تعز صوبے کے شہر ذباب پر کم سے کم چودہ بار بمباری کی - سعودی لڑاکا طیاروں نےمارب، عمران اور الجوف صوبوں پراپنی بمباریوں کاسلسلہ جاری رکھا - دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نےصوبہ تعز کے شہر ذباب میں سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جس میں متعدد سعودی فوجی اوران کے اتحادی مارے گئے ہیں -