بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی جوانوں کی جھڑپ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i214585-بیت_المقدس_میں_صیہونی_فوجیوں_کے_ساتھ_فلسطینی_جوانوں_کی_جھڑپ
بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی جوانوں کی جھڑپ ہوئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۶:۲۴ Asia/Tehran
  • بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی جوانوں کی جھڑپ

بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی جوانوں کی جھڑپ ہوئی ہے۔

الاقصی ٹی وی نے صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات العیساویہ سٹی کے قریب صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ۔ اس ذریعے نے اس جھڑپ میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے دن نابلس، جنین، طولکرم، قلقیلیہ، الخلیل، اور اریحا صوبوں پر حملے کر کے متعدد فلسطینیوں کو زد و کوب کیا۔

صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے دن ایک نوجوان لڑکی سمیت کم از کم سولہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ اس وقت صیہونی حکومت کی جیلوں میں تقریبا سات ہزار فلسطینی قید ہیں جو انتہائی ابتر صورتحال کا شکار ہیں۔