Mar ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • شام کے عوام کی جانب سے حزب اللہ  کی حمایت
    شام کے عوام کی جانب سے حزب اللہ کی حمایت

شام میں شمالی ادلب میں واقع فوعہ اور کفریا کے باشندوں نے مظاہرہ کر کے حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کیا۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شمالی ادلب میں واقع فوعہ اور کفریا کے باشندوں نے، کہ جو مسلسل دہشت گرد گروہوں کے محاصرے میں ہیں، اتوار کے دن مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حزب اللہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے پر مبنی خلیج فارس تعاون کونسل کے اقدام کی مذمت اور دشمنوں کے ساتھ لڑائی کے سلسلے میں استقامت کے مواقف کی حمایت کی۔ مظاہرین نے صیہونی حکومت کے مقابلے کے لئے استقامت کے کردار پر تاکید کی۔ مظاہرین نے حزب اللہ کے مجاہدین کی فداکاری کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین، کویت اور قطر پر مشتمل خلیج فارس تعاون کونسل نے بدھ کے دن حزب اللہ کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا تھا۔

ٹیگس