ایران ایک نگینے کی طرح دنیا میں چمک رہا ہے: حزب اللہ کے سربراہ کا بیان
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران ایک نگینے کی مانند ہے جو دنیا میں چمک رہا ہے وہ اپنی استقامت کے ذریعے ان دنوں جو مقابلہ آرائی ہے اس میں امریکہ اور اسرائیل کو شکست دے گا-
سحرنیوز/عالم اسلام: العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر یہ بیان کرتے ہوئے کہ "امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے بارے میں خداوند متعال کا وعدہ ہمیں قوت اور عزم عطا کرتا ہے کہا کہ ایران ثابت قدم رہے گا اور اس دور میں ہونے والے تصادم میں امریکہ اور اسرائیل کو شکست دینے میں کامیاب رہے گا، کیونکہ جو اللہ تعالی کے ساتھ ہے وہ کامیاب ہے اور وہ فتح و کامرانی سے محروم نہیں ہوسکتا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان میں اسلامی تعلیم و تربیت کے ادارے کے قیام کی تینتیسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا جو کہ امام مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر مہدیون کے نعرے کے ساتھ منعقد ہوئی-
انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے آزادی، استقامت، اخلاقیات، جہاد، مزاحمت، آزادی اور روئے زمین پر مومنین کے مقام کو ایک عظیم مقام عطا کیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ تمام آزمائشوں اور مشکلات میں اللہ کی فتح و نصرت کا وعدہ ہے۔