غزہ میں ایک کمسن فلسطینی بچے کی شہادت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i215818-غزہ_میں_ایک_کمسن_فلسطینی_بچے_کی_شہادت
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے جارح لڑاکا طیاروں کے حملے میں ایک کمسن فلسطینی بچہ شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۴:۳۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں ایک کمسن فلسطینی بچے کی شہادت

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے جارح لڑاکا طیاروں کے حملے میں ایک کمسن فلسطینی بچہ شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی صبح غزہ کے شمال میں واقع علاقے بیت لاہیہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ سے متعلق ایک مرکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک کمسن فلسطینی بچہ شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ دو ہزار چودہ کے موسم گرما میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی پچاس روزہ جنگ کے بعد مصر کی زیر نگرانی عمل میں لائے جانے والی فائر بندی کے سمجھوتے کے بعد سے اب تک غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے اس سمجھوتے کی بارہا خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔