یمن پر سعودی عرب کی بمباری جاری، دسیوں مکانات منہدم
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نےاتوار کو بھی یمن کے کئی صوبوں پر بمباری کی ہے۔
سعودی عرب کے لڑاکا طیاورں نے اتوار کو صنعا کے علاقے بنی جبر کے علاوہ تعز اور مارب صوبوں کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دسیوں مکانات منہدم ہو گئے- لحج اور الجوف صوبوں پر بھی سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں اسکول اور طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے-
ادھر اب صوبے میں بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے دو دیہاتوں پر بمباری کر کے ان کو تباہ کر دیا- اس درمیان یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے آپاچی ہیلی کاپٹروں نے عدن کے بعض علاقوں منجملہ شہر کی بلدیہ کی عمارت کو نشانہ بنایا ہے- یمن پر سعودی عرب کی پچھلے ایک سال کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاورں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ ملک کی بیشتر بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں- اس عرصے میں لاکھوں کی تعداد میں یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔