Mar ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ فضائی حملے جاری

یمن پر سعودی حکومت کا وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا، جبکہ منگل کی شام یمن کے ایک بازار پر ہونے والی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد ایک سو سات ہوگئی ہے۔


یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے بدھ کو مختلف شہروں کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے ۔ ان فضائی حملوں میں ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے صوبہ حجہ کے ایک بازار پر منگل کو ہونے والی سعودی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو سات ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں میں بدھ کو بھی درجنوں سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے صوبہ مارب میں سعودی اتحاد کے ایک فوجی مرکز پر بدھ کو قاہر ایک میزائل داغا ہے ۔ یمنی افواج کے اس میزائلی حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات کا انتظار ہے۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر ذباب میں بھی سعودی اتحاد کے ایک فوجی مرکز ہر یمنی مجاہدین کے میزائلی حملے میں بہت سے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ المسیرہ نے اسی کے ساتھ بتایا ہے کہ صوبہ البیضا میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ایک سو پچاس افراد کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ سعودی اتحاد کی فوج میں شمولیت کے لئے جارہے تھے۔