Mar ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • شام کے مختلف علاقوں میں فوج کی پیشقدمی جاری

شام کے مختلف علاقوں میں شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی جاری ہے

المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو شامی فوج نے شہر دیرالزور کے مشرقی علاقے میں داعش کے ایک ٹھکانے پر قبضہ کرلیا اور اس کا ایک ٹینک تباہ کردیا کہ جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے-

شامی فوج نے حمص میں بھی اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے داعش دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور جنوبی حمص کے علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا۔

شامی فوج نے اسی طرح تدمر کے کوہستانی علاقے میں داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ اور دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ۔ داعش کے افراد اس جگہ پر جمع ہوتے تھے اور یہ ان کا اہم اڈہ تھا-

ٹیگس