Mar ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • لاذقیہ کی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر شامی فوج کا کنٹرول

شامی فوج نے لاذقیہ کے اطراف میں اسٹریٹیجک چوٹیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے

العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شمالی شام کے علاقے لاذقیہ کے اطراف کی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ہی جبھۃ النصرہ اور اس سے وابستہ دیگر دہشت گرد گروہوں کے متعدد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا -

شامی فوج اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان دیگر علاقوں میں بھی لڑائی ہوئی ہے- شامی فضائیہ نے جنوب مشرقی حمص میں القریتین اور تدمر کے اطراف میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے- شام کے طیاروں نے شمالی اور اسی طرح مغربی دیرالزور میں بھی داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ الشعلہ اور تدمر کی جانب سے داعش کے لئے رسد کی فراہمی کے راستے کو منقطع کردیں-

شامی فوج کی یہ کارروائیاں ، داعش کے زیر قبضہ علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے اور داعش کے افراد کو ہدف بنانے کے مقصد سے جاری ہیں-

المیادین چینل نے اعلان کیا ہے کہ درعا کے علاقے صلاح المسالمہ سے موسوم علاقے میں جبھۃ النصرہ گروہ کا فوجی کمانڈر مارا گیا ہے- ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے درعا کے ایک علاقے پر قبضہ کرلیا ہے-

دمشق میں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں مسلح گروہ، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں جبکہ شامی فوج ، دہشت گردوں کے جارحانہ اقدامات اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے سے اجتناب کر رہی ہے-

ٹیگس