Mar ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • سعودی پولیس نے ایک سعودی عالم دین کو گرفتار کرلیا

سعودی عرب کے حکام نے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری رکھتےہوئے ایک سعودی عالم دین کو گرفتار کرلیا

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق آل سعود حکومت نے سعودی عالم دین "شیخ حسین الراضی" کو ، جنہوں نے کچھ دنوں قبل حزب اللہ لبنان کی حمایت میں تقریر کی تھی ، الاحساء میں گرفتار کرلیا-

سعودی عرب کے ایک سیکورٹی ذریعے نے دعوی کیا ہے کہ "شیخ حسین الراضی" نے سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین "شیخ نمر باقر النمر" کی حمایت کی ہے اور مسجدوں کے منبروں کا خلاف قانون استعمال کیا ہے-

شیخ حسین الراضی نے پیر کے روز کہا تھا کہ الاحساء کی پولیس نے ان پر نماز جماعت پڑھانے اور مسجد رسول اللہ میں خطبہ دینے پر پابندی لگا دی ہے- الراضی کو اس کے بعد گرفتار کر لیا گیا جب ان کے تعلق سے ایک ویڈیو شائع کی گئی جس میں انہوں نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرا للہ کی تعریف کی ہے-

آیت اللہ شیخ حسین الراضی نے حزب اللہ لبنان کو عربوں کی سرافراز اور معزز تنظیم قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اللہ عربوں اور مسلمانوں کے لئے ایک مثالی اور نمونہ عمل تنظیم ہے۔ آیت اللہ شیخ حسین الراضی نے اس سے قبل یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ حملوں کی بھی مذمت اور اس پر شدید تنقید کی تھی-