Mar ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کی جارحیت جاری

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں۔

سبا نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ یمن کے جنوبی شہر تعز کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں رہائشی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ ان حملوں میں سڑکیں اور شہری تنصیبات بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ صوبہ تعز کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں تیزی کا مقصد سعودی اتحادی فوجیوں کی حمایت کرنا ہے جنھیں عوامی رضاکار فورس اور فوج کے ہاتھوں زبردست شکست ہوئی ہے۔ اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے صوبے مآرب میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔ یمنی فوج کے جوابی حملے میں بہت سے سعودی فوجی اور ان کے اتحادی مارے گئے ہیں۔