Mar ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • عرب لیگ کی بحران شام کے سیاسی حل کی ضرورت پر تاکید

عرب لیگ نے بحران شام کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی پترا کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ نے شام میں متحارب فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ملک کے سیاسی بحران کے حل کے لیے بین الاقومی سطح پر پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احمد بن حلی نے بدھ کو نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مختلف فریقوں کو بحران کے خاتمے کے لیے کوشش کرنی چاہیے اور اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے کہ شام صرف خود ان کے ہاتھوں سے ہی بچ سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جنیوا مذاکرات جاری رہنے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں مذاکراتی فریق ایک دوسرے پر اعتماد کریں اس لیے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے مذاکرات میں موجود اختلافات کی زیادہ اہمیت نہیں ہے۔