اسرائیلی فوج میں شمولیت کرنے والے یورپی شہریوں کے خلاف مقدمات دائر کرنے کی کوشش
غزہ پر مسلط کی گئی صیہونی جارحیت میں یورپی ممالک کے ہزاروں شہریوں کی اسرائیلی فوج میں شمولیت کے انکشاف کے بعد انسانی حقوق کی تنظیمیں ان یورپی شہریوں کے خلاف مقدمات دائر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں
سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی این جی او ’ہتزلخا‘ کی جانب سے اسرائیل کے فریڈم آف انفارمیشن قانون کے تحت حاصل کی گئی معلومات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج میں پچاس ہزار سے زائد ایسے اہلکار ہیں جن کے پاس اسرائیلی شہریت کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت بھی ہے، ان میں اکثریت امریکی اور یورپی پاسپورٹ رکھنے والوں کی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اعداد و شمار کے مطابق کم از کم بارہ ہزار سے زائد امریکی، چھ ہزار سے زائد فرانسیسی، پانج ہزار روسی، تقریباً چار ہزار یوکرینی اور سولہ سو سے زائد جرمن شہری اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
برطانوی، کینیڈین، برازیلی، جنوبی افریقی اور لاطینی امریکی ممالک کے شہری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیمیں صیہونی فوج میں شامل غیر ملکی شہریوں کے خلاف مقدمات دائر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، کچھ ممالک میں ابتدائی تحقیقات بھی شروع ہو چکی ہیں-