Feb ۱۶, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری

صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھتےہوئے دو گاڑیوں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا-

سحرنیوز/عالم اسلام:   صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں بنت جبیل میں واقع "حانین" کے علاقے میں دو کاروں کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے حملے میں حزب اللہ کے ایک رکن کو نشانہ بنایا ہے- بعض لبنانی ذرائع نے اس حملے میں ایک عام شہری کے شہید ہونے کی اطلاع دی ہے۔حال ہی میں ایک صیہونی ڈرون نے لبنان اور شام کی سرحد پر مصنع اور جدیدہ یابوس کراسنگ کے درمیان ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوئے تھے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

حالیہ ہفتوں میں لبنان کے سرحدی علاقوں میں صیہونی حکومت کے فضائی اور ڈرون حملوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔جنگ بندی کے قیام کے بعد سے صیہونی حکومت نے ہزاروں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور جنوبی لبنان کے خلاف فوجی جارحیت کے ذریعے اس ملک کے سینکڑوں شہریوں کو شہید یا زخمی کیا ہے۔ دوسری طرف جنگ بندی کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے ان حملوں کو روکنے کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیاہے۔

 

ٹیگس