Mar ۲۴, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے حملے میں ایک لبنانی فوجی جاں بحق

لبنان میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں ایک لبنانی فوجی جاں بحق ہو گیا۔

تکفیری گروہوں سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے جمعرات کے روز لبنان کے شمال مشرقی علاقے میں شام کی سرحد کے قریب لبنانی فوج کے ایک گشتی دستے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک لبنانی فوجی جاں بحق ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں تین فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ادھر لبنانی فوج کے توپ خانے نے عرسال کے پہاڑی علاقے میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شام کی سرحد پر لبنان کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں اور لبنانی فوج و حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان جھڑپوں میں اب تک دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو چکی ہے۔