مصر: سینا میں متعدد سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i218398-مصر_سینا_میں_متعدد_سیکورٹی_اہلکار_ہلاک_و_زخمی_ہو_گئے
مصر کے علاقے سینا میں مسلح افراد کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں متعدد مصری سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran
  • مصر: سینا میں متعدد سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے

مصر کے علاقے سینا میں مسلح افراد کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں متعدد مصری سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔

مصر کے صوبے سینا کے علاقے العریش میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان یہ جھڑپیں اتوار کی رات ہوئیں۔ ہفتے کے روز سینا کے علاقے شیخ زوید میں ہونے والی جھڑپوں میں انّیس مسلح افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

گذشتہ جمعے کو مصری فوج نے رفح اور شیخ زوید کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ساٹھ مسلح افراد کو ہلاک اور چالیس دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ مصر میں جولائی دو ہزار تیرہ سے اب تک مسلح افراد کے حملوں میں سیکڑوں مصری فوجی اور سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔