بحرین: پانچ نوجوانوں کو تین سال قید کی سزا
Mar ۲۸, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
بحرین کی ایک عدالت نے پانچ نوجوانوں کو تین سال قید کی سزاسنائی ہے۔
مراۃ البحرین نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ بحرین کی ایک فوجداری عدالت نے ان تینوں نوجوانوں کو حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کے جرم میں یہ سزا ایک ایسے وقت سنائی ہے جب ان کی عمریں پندرہ سے سترہ سال ہیں- اس وقت تین ہزار سے زائد سیاسی و مذہبی کارکن اور بحرینی نوجوان آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند ہیں- ان سبھی پر حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے کا الزام ہے- بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے پرامن مظاہرے جاری ہیں جن کو کچلنے کے لئے بحرینی سیکورٹی فورس اور سعودی فوجی اہلکار اب تک سیکڑوں بحرینی شہریوں کو شہید اور زخمی کر چکےہیں جبکہ بڑی تعداد میں سیاسی اور مذہبی رہنماؤں اور نوجوانوں کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے- بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کر رہےہیں -