Apr ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • ستائیس فروری دو ہزار سولہ سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد کئی مرتبہ شام میں اس کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
    ستائیس فروری دو ہزار سولہ سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد کئی مرتبہ شام میں اس کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

شام کے شمالی شہر حلب پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں کم از کم بیس افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہو گئے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہوں نے منگل کے روز حلب شہر کے علاقے شیخ مقصود پر کئی راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں بیس عام شہری جاں بحق جبکہ پچاس زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں اس علاقے کی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہوں نے پیر کے روز بھی حلب کے رہائشی علاقے شیخ مقصود پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس میں آٹھ عام شہری جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے تھے۔

ستائیس فروری دو ہزار سولہ سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد کئی مرتبہ شام میں اس کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ٹیگس