Apr ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی، تحریک انصار اللہ کی طرف سے مذمت

یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے اپنے ملک پر سعودی عرب کی جارحیت اور حملے جاری رکھنے کی مذمت کی ہے-

رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سعودی حکومت کے حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی امن کے اقدامات کو خطرے میں ڈال دے گی اور یمنیوں کے درمیان مذاکرات میں کامیابی کے امکانات کو کم کر دے گی -

یمن کے المسیرہ ٹی وی نے پیر کی رات رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیارے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی صوبے حجہ اور صعدہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہیں-

المسیرہ ٹی وی نے مزید کہا کہ سعودی ایجنٹوں نے صوبہ تعز میں جبل العنین اور جبل حبشی کے علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اڈوں پر حملے کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے-

سعودی ایجنٹوں نے اسی طرح پیر کو صوبہ الجوف میں المنون کے علاقے کو نشانہ بنایا اور توپخانوں سے گولے برسائے-

یمنی ذرائع نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے ایجنٹ، یمن میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک چالیس بار اس کی خلاف ورزی کرچکے ہیں-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کے جارح اتحاد کے ترجمان نے گذشتہ رات ، جنگ بندی پر عمل درآمد سے پہلے اعلان کیا تھا کہ یہ اتحاد جنگ بندی کا پابند رہے گا-

یمن میں گیارہ اپریل پیر کو علی الصبح سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوا ہے اور اٹھارہ اپریل سے کویت میں یمنیوں کے درمیان مذاکرات شروع ہونے والے ہیں-