Apr ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری

آل سعود، یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس ملک کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے-

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے منگل کو جنوبی یمن کے صوبہ تعز پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تین عورتوں سمیت چار عام شہری جاں بحق ہوگئے- سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے تعز کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر دوبار حملے کئے-

سعودی عرب کے ایجنٹوں نے بھی صوبہ مارب کے مشجح اور ہیلان علاقوں میں اور صوبہ الجوف کے متون ضلع کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا-

یمن میں اتوار کی رات نصف شب کے بعد سے نئی جنگ بندی کا آغاز ہوا جس کا مقصد، کویت میں اٹھارہ اپریل سے منعقد ہونے والے مذاکرات کے مقدمات فراہم کرنا ہے-

یمن میں قیام امن کے لئے کویت میں مذاکرات کا نیا دور ایسے عالم میں شروع ہونے والا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی نئی جنگ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں اور اس ملک کا مکمل محاصرہ کئے ہوئے ہیں-

یمن پر سعودی فوجیوں کی ایک سال سے جاری جارحیت میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں-