حزب اللہ کے سربراہ اور آیت اللہ العظمی سیستانی کےنمائندے کی ملاقات
حزب اللہ کے سربراہ اور عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے نمائندے نے علاقے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ہے
حزب اللہ کے سر براہ سید حسن نصراللہ اور آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے سید جواد شہرستانی نے بیروت میں اپنی ملاقات میں لبنان، عراق اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا - اس ملاقات میں اہم مذہبی اور دیگر سیاسی معاملات بھی زیر غور آئے - واضح رہے کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے نمائندے سید جواد شہرستانی نے پیر سے لبنان کا اپنا دورہ شروع کیا ہے - انہوں نے اپنے اس دورے میں لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری ، لبنان کے جعفری مکتب کے مفتی شیخ احمد قبلان ، حزب اللہ کی شرعی کونسل کے سربراہ شیخ محمد یزبک ، صیدا میں اہل سنت مسلمانوں کے مفتی سلیم سوسان اور لبنان کے بزرگ عالم دین شیخ عفیف نابلسی سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں -