شامی عوام دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے: شیخ بدر الدین حسون
Apr ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
شام کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ تمام تر دباؤ کے باوجود شامی عوام ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے کہ جن کے ذریعے شام کی قومی وحدت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شیخ بدر الدین حسون نے فرانس کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ شام کے عوام دہشت گردی اور انتہا پسندانہ سوچ کا مقابلہ کر کے علاقے اور دنیا کی سلامتی اور سیکورٹی کا دفاع کر رہے ہیں اور وہ دشمنوں کی ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے کہ جن کے ذریعے شام کی قومی وحدت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انھوں نے اسی طرح فرانس اور بعض مغربی ممالک کے انتہا پسندانہ نظریات کی طرف رجحان کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا۔
درایں اثنا فرانسیسی وفد کے ارکان نے بھی اس ملاقات میں شام میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے اور اس ملک میں امن و امان کی بحالی پر زور دیا۔