Apr ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • شامی عوام کے خلاف پابندیاں ختم کی جائیں، وائل الحلقی کا مطالبہ

شام کے وزیراعظم وائل الحلقی نے شامی عوام پرعائد اقتصادی پابندیاں ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے خبر دی ہے کہ شامی وزیراعظم وائل الحلقی نے دمشق میں عالمی ادارہ صحت کے شعبہ مشرق وسطی کے ڈائریکٹرعلاء الدین العلوان سے ملاقات میں شام کے محکمہ صحت پرعائد اقتصادی پابندیوں کے منفی نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شامی عوام کے خلاف اقتصادی پابندیاں ختم کی جائیں۔

شام کے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ڈبلیو ایچ او کے ساتھ تمام میدانوں میں تعاون کی تقویت پر زور دیتی ہے۔ وائل الحلقی نے شام کے باشندوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے خاص طور پر ویکسینیشن، دواؤں کی سپلائی اور بالخصوص صوبہ حلب میں گندے پانی کو صاف پانی میں تبدیل کرنے کے ڈبلیو ایچ او کے اقدامات کی تعریف کی۔

شام کے وزیر صحت نزار یازجی نے بھی اس ملاقات میں شامی حکومت اور عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مابین تعاون کی تقویت کی راہوں کا جائزہ لیا۔

ٹیگس