Apr ۲۱, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی جاری خلاف ورزی

سعودی ایجنٹوں نے یمن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے ایک بار پھر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایجنٹوں نے جمعرات کو یمن کے صوبہ صنعا کے کئی علاقوں پر حملہ کر کے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ جارح سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے وسطی صوبے مآرب کے جنوبی علاقے الوثبات پر بھی بمباری کی۔ ادھر صوبہ صعدہ کے علاقے املح میں ایک کلسٹر بم کے دھماکے میں دو یمنی بچے شدید زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا یمنی فوج نے یمن کے مغربی علاقے جوف میں سعودی ایجنٹوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ دوسری طرف یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ اور سعودی عرب و یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی سے وابستہ افراد کے درمیان یمن کے جنوبی علاقے ضالع میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا۔