Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • حقانی نیٹ ورک نے کابل میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی: افغان حکومت کا الزام

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حالیہ دہشت گردانہ حملہ کی منصوبہ بندی حقانی نیٹ ورک نے کی تھی۔

ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر کے نائب ترجمان دواخان مینہ پال نے کہا ہے کہ کابل میں منگل کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں دہشت گرد گروہ حقانی نیٹ ورک نے کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان نے اس حملے کے بعد طالبان کے ساتھ جنگ کو ترجیح دی ہے اور وہ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے اڈے ختم کرے۔

واضح رہے کہ منگل کو کابل شہر میں ایک دہشت گردانہ حملے میں چونسٹھ افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ٹیگس