فلسطینی گروہوں کا صیہونی حکومت کو انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i222874-فلسطینی_گروہوں_کا_صیہونی_حکومت_کو_انتباہ
فلسطینی گروہوں نے صیہونی حکومت کے ذریعے غزہ کا محاصرہ سخت کئے جانے کی بابت خبردار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • فلسطینی گروہوں کا صیہونی حکومت کو انتباہ

فلسطینی گروہوں نے صیہونی حکومت کے ذریعے غزہ کا محاصرہ سخت کئے جانے کی بابت خبردار کیا ہے۔

فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم کے رہنما خضر حبیب نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ سخت اور غزہ کی تعمیرنو میں رکاوٹیں کھڑی کر کے اسرائیل نئی جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے- انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت، غزہ کی تعمیرنو کے لئے سیمنٹ کی درآمدات کو روک رہی ہے- انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت ایک ایسے وقت غزہ کا محاصرہ مزید سخت کر رہی ہے جب اس علاقے کی اقتصادی صورت حال انتہائی ابتر ہو چکی ہے-

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی صہیونی حکومت کے ذریعے غزہ کا محاصرہ جاری رکھے جانے کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو اس بابت خبردار کیا ہے-

حماس نے کہا ہے کہ غزہ کے لئے سیمنٹ کی درآمدات پر پابندی لگانے اورغزہ کی گذرگاہوں کو بند کرنے سے اس علاقے کے باشندوں کے لئے زندگی بہت ہی سخت اور دشوار ہو گئی ہے-