Apr ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • شامی فوج نےدرجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

شامی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

دمشق میں سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے جوانوں نے شمال مغربی حماہ میں جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر حملہ اور کمک رسانی کے راستے پر بمباری کی ہے۔ اس کارروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا ہے۔

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی شام کے علاقے معان میں بھی جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے ایک اہم ٹھکانے کو تہس نہس کردیا ہے۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں بارہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے سویدا میں قائم فوجی چیک پوسٹوں پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ شامی فوج نے سویدا کے علاقے سے، اسرائیلی ساخت کی بارودی سرنگوں سے لدی دو گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔ یہ بارودی سرنگیں اور دیگر فوجی سامان اسرائیل کی جانب سے دہشت گردوں کو منتقل کیا جارہا تھا۔

ٹیگس