Apr ۲۹, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
  • ترکی میں حزب اختلاف کے رہنما کا صدر اردوغان کو انتباہ

ترکی میں حزب اختلاف کے رہنمانےکہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے خطرناک پالیسیاں اپنا رکھی ہیں-

ترکی کی پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کےسربراہ کمال قلیچدار اوغلو نے کہاہے کہ اردوغان نے دین پرا پنی اجارہ داری قائم کرکے اسے غلط سیاسی طریقے سے اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے - ترکی کے حزب اختلاف کے رہنما کا کہناہے کہ اردوغان شاید بھول رہے ہیں کہ ان کا یہ طریقہ کار خود ان کے لئے ، ترکی کے لئے اور علاقے کے لئے خطرناک مسائل کو جنم دے رہاہے اور اس سے سنگین مشکلات پیدا ہوں گی - انہوں نے اردوغان کے طرزعمل کو غیراخلاقی بتایا اور کہا کہ وہ انٹلیجنس اداروں ، ذرائع ابلاغ اور دیگر اداروں پراپنا کنٹرول حاصل کرکے ترکی کے عوام پر اپنی پالیسیاں مسلط کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں-