سعودی شاہ کی جانب سے نیتن یاہو کی امداد
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی آٹھ کروڑ ڈالر کی مدد کی ہے۔
شامی ذرائع کے حوالے سے اسنا کی رپورٹ کے مطابق پنامہ لیکس کی دستاویزات سے حال ہی میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقبوضہ فلسطین میں انتخابی عمل کے دوران صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی آٹھ کروڑ ڈالر کی مدد کی ہے۔ اس خبر کا انکشاف اسرائیل کی لیبر پارٹی کے سربراہ اسحاق ہرتزوگ نے کیا ہے۔ اسحاق ہرتزوگ نے کہا ہے کہ اسرائیل میں مارچ دو ہزار پندرہ میں بنیامین نیتن یاہو کو اقتدار میں لانے میں تعاون کی غرض سے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیتن یاہو کی آٹھ کروڑ ڈالر کی مدد کی ہے۔ ہرتزوگ کے دعوے کے مطابق یہ رقم برطانیہ کے ورجین جزائر میں ایک کمپنی کے ذریعے اسرائیلی ارب پتی تدی ساگی کے ہاتھوں ادا کی گئی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ذرائع ابلاغ کی جانب سے اسرائیل سے آل سعود حکومت کے روابط بڑھنے کی رپورٹیں دی جاتی رہی ہیں۔