May ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • شہر تدمر پر دہشت گردوں نے بیس مئی دو ہزار پندرہ میں قبضہ کر لیا تھا جسے شامی فوج نے ستّائیس مارچ دو ہزار سولہ میں آزاد کرا لیا۔
    شہر تدمر پر دہشت گردوں نے بیس مئی دو ہزار پندرہ میں قبضہ کر لیا تھا جسے شامی فوج نے ستّائیس مارچ دو ہزار سولہ میں آزاد کرا لیا۔

شام کی وزارت اطلاعات و نشریات کے ایک باخبر ذریعے نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ دہشت گرد، حمص سے تدمر جانے والے راستے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

اس ذریعے نے شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا سے گفتگو میں اس قسم کی خبروں کو محض ایک جھوٹ قرار دیا ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کو حاصل ہونے والی کامیابیوں سے توجہ ہٹانا اور رائے عامہ کو فریب دینا ہے۔

اس ذریعے نے کہا ہے کہ اس طرح کی افواہیں پھیلانے والے شامی قوم کے خلاف دہشت گردوں کے جرائم کے ارتکاب میں برابر کے شریک ہیں۔ اس سے قبل بعض ذرائع ابلاغ نے ایسی رپورٹیں دی تھیں کہ دہشت گردوں نے حمص سے تدمر جانے والے راستے پر قبضہ کر کے شہر تدمر کا ایک بار پھر محاصرہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر تدمر پر دہشت گردوں نے بیس مئی دو ہزار پندرہ میں قبضہ کر لیا تھا جسے شامی فوج نے ستّائیس مارچ دو ہزار سولہ میں آزاد کرا لیا۔

ٹیگس