یمن میں فائربندی کی خلاف ورزی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i225943-یمن_میں_فائربندی_کی_خلاف_ورزی
یمن میں فائر بندی کی جاری خلاف ورزی میں اس ملک کے متعدد عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۶:۳۵ Asia/Tehran
  • یمن میں فائربندی کی خلاف ورزی

یمن میں فائر بندی کی جاری خلاف ورزی میں اس ملک کے متعدد عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شمال مغربی صوبے عمران پر سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی جارحیت میں دو عام شہری شہید اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف دیگر صوبوں منجملہ صعدہ، تعز اورمآرب پر وحشیانہ حملے پھر شروع کر دیئے ہیں۔ ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں رپورٹ نہیں ملی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سعودی اتحاد سے وابستہ فوجی، صوبے تعز میں سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں انھیں عوامی رضاکار فورسز کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورسز نے دارالحکومت صنعا میں نہم علاقے کی جانب سعودی اتحاد سے وابستہ فوجیوں کی پیش قدمی کو بھی ناکام بنا دیا ہے جہاں ان فوجیوں کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔

یمن کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چودہ ماہ سے جاری سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں کی تعداد یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی اسّی فیصد بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہو گئی ہیں۔