سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i226105-سعودی_جارحیت_کے_مقابلے_میں_یمنی_عوام_کی_استقامت_پر_تاکید
یمن کے دارالحکومت صنعا کے امام جمعہ نے تاکید کی ہے کہ یمنی عوام سعودی جارحیت کے مقابلے میں استقامت جاری رکھیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت پر تاکید

یمن کے دارالحکومت صنعا کے امام جمعہ نے تاکید کی ہے کہ یمنی عوام سعودی جارحیت کے مقابلے میں استقامت جاری رکھیں گے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صنعا کے امام جمعہ عبدالمجید الحوثی نے سرزمین یمن پر جارحیت کی بابت امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ یمنی عوام اپنے ملک کے کسی بھی علاقے پر غاصبانہ قبضہ برداشت نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ، یمن کی تقسیم اور اپنے مقاصد کے حصول کے درپے ہے تاہم یمنی عوام متحدہ طور پر امریکی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

چند روز قبل یمنی ذرائع نے جنوبی یمن میں واقع العند ایئربیس پر امریکہ کے پندرہ اپاچی اور پانچ بلیک ہاؤک ہیلی کاپٹر منتقل کئے جانے کی خبر دی تھی۔

حال ہی میں دو سو امریکی فوجی بھی طیارہ بردار بحری جہاز اور دیگر جنگی وسا‏ئل کے ساتھ جنوبی یمن کے شہر المکلا پہنچے ہیں۔

صنعا کے امام جمعہ نے لبنان کی تحریک مزاحمت کے کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت پر حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو تعزیت بھی پیش کی۔