May ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • قدس میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں پیر کو بھی ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔

المنار ٹی وی کے مطابق پیر کو غرب اردن کے علاقے باب العامود قدس، میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ ایک اور رپورٹ میں فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے پیر کو غرب اردن کے شہر نابلس میں لوگوں کے گھروں کی تلاشی لی اور تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجیوں نے پیر کو اسی طرح مشرقی غزہ میں فلسطینی کاشتکاروں پر فائرنگ کر دی ۔ صیہونی فوجیوں کی اس فائرنگ میں کسی کے شہید یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ فلسطین میں یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے صیہونی حکومت کے خلاف انتفاضہ قدس جاری ہے۔ فلسطینی عوام کی انتفاضہ قدس میں اب تک صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے اس عرصے میں ہزاروں فلسطینیوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا ہے۔

ٹیگس