May ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے

بحرینی شہریوں نے آل خلیفہ حکومت کی جاری جارحانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

اللولوء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے شہرکان کے علاقے میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بحرینی مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ عوامی مطالبات پورے ہونے تک آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کی قید سے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت و آزادی کے خواہاں ہیں اور وہ حکومت کی جانب سے جاری امتیازی سلوک کا خاتمہ چاہتے ہیں۔