May ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے

بحرینی عوام نے اس ملک کے شمال مغربی علاقے دراز میں نماز جمعہ کے بعد حکومت مخالف مظاہرے کئے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام جو اپنے ہاتھوں میں تحریک الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ سلمان کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے ، بحرینی جیلوں سے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے- آل خلیفہ حکومت نے انتیس دسمبر دوہزار چودہ میں شیخ علی سلمان کو گرفتار کیا تھا - بحرین کی کریمنل کورٹ میں شیخ علی سلمان پر عائد الزامات میں، بحرین میں حکومت کی تبدیلی اور ایک جمہوری حکومت کے قیام کی ضرورت کے موضوع پر ان کی تقریر ہے - شیخ علی سلمان اور تحریک الوفاق نے بارہا ان الزامات کی تردید کی ہے- اس رپورٹ کے مطابق بحرین کی سیکورٹی فورس عوام کے پرامن مظاہروں کو کچل دیتی ہے جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورس اور سعودی ایجنٹوں کے ہاتھوں اب تک دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں- انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے گروہوں نے، مخالفین کو سرکوب کئے جانے کے آل خلیفہ حکومت کے وحشیانہ اقدام کی مذمت کی ہے اور اس ملک کے سیاسی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے-