یمن میں امریکی مداخلت کے خلاف مظاہرہ
-
یمن میں امریکی مداخلت کے خلاف مظاہرہ
سیکڑوں یمنی عوام نے اپنے ملک میں امریکی مداخلت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-
المسیرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ الحدیدہ کے مختلف شہروں کے عوام نے اتوار کو ، اپنے ملک میں امریکی مداخلت، محاصرے، وحشیانہ جرائم اور غاصبانہ قبضے کی مذمت میں مظاہرہ کیا- مظاہرین نے جنوبی یمن پر قبضے کی مذمت کی اور غاصبوں کے خلاف جہاد کا مطالبہ کیا- مظاہرین نے امریکہ مخالف نعرے لگاتے ہوئے یمن میں امریکی اور غیر امریکی جارحین کی موجودگی پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا-
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو اب بھی جاری ہیں اور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ یمن کی اسّی فی صد سے زیادہ بنیادی تنصیبات بھی سعودی حملوں میں تباہ ہوچکی ہیں۔
ان حملوں کے نتیجے میں لاکھوں یمنی باشندے اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں-