فلسطین نے براہ راست مذاکرات کی اسرائیلی پیشکش مسترد کر دی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i227905-فلسطین_نے_براہ_راست_مذاکرات_کی_اسرائیلی_پیشکش_مسترد_کر_دی
فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے براہ راست مذاکرات کی اسرائیلی پیشکش کو مستر کرتے ہوئے اسے وقت حاصل کرنے کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • فلسطین نے براہ راست مذاکرات کی اسرائیلی پیشکش مسترد کر دی

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے براہ راست مذاکرات کی اسرائیلی پیشکش کو مستر کرتے ہوئے اسے وقت حاصل کرنے کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔

رام اللہ میں فرانس کے وزیراعظم مانویئل والس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم رامی حمداللہ نے کہا کہ نیتن یاھو فرانس کے امن منصوبے سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے اور وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھو نے پیر کے روز وزیراعظم مانوئیل والس کے ساتھ ملاقات میں مسلہ فلسطین کے حل کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کے بارے میں فرانس کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی۔

فرانس پریس کے مطابق ، فلسطین کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس تین جولائی کو متوقع ہے جس میں دنیا کے بیس ملکوں اور اقوام متحدہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں فلسطین اور اسرائیل کے نمائندے شریک نہیں ہوں گے۔