یمن میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i228895-یمن_میں_سعودی_اتحاد_کے_دسیوں_فوجیوں_کی_ہلاکت
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کی ہلاکت

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الجوف میں سعودی اتحاد کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے دفاعی حملوں میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک ہوگئے۔ الجوف میں ہونے والی جھڑپ میں سعودی اتحاد کا ایک کمانڈر عبداللہ عتیق الافقہی بھی ہلاک ہو گیا ہے ۔

یمن کے صوبہ شبوہ میں بھی یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ آپریشن میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے علاقے کی بعض عرب حکومتوں کے اتحاد اور امریکا کے تعاون سے مارچ دوہزار گیارہ سے یمن پر جارحیت شروع کی ہے ۔ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری اس جارحیت میں سیکڑوں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں اور ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے۔