شہادت پسندانہ کارروائی پر صہیہونی حکومت کا ردعمل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i230533-شہادت_پسندانہ_کارروائی_پر_صہیہونی_حکومت_کا_ردعمل
فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد صیہونی فوجیوں نے تل ابیب اور غرب اردن میں سیکورٹی بڑھا دی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • شہادت پسندانہ کارروائی پر صہیہونی حکومت کا ردعمل

فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد صیہونی فوجیوں نے تل ابیب اور غرب اردن میں سیکورٹی بڑھا دی ہے

تل ابیب میں صیہونی وزارت جنگ کے قریب دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد صیہونی فوجیوں نے پورے غرب اردن میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شہر الخلیل اور اس کے اطراف کے علاقوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ الخلیل کے جنوب میں بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے اور صیہونی فوجیوں نے الخلیل جانے والے راستوں کو بند کر دیا ہے۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے قریب واقع اس گاؤں پر حملہ بھی کیا ہے جہاں سے شہادت پسندانہ کارروائی میں حصہ لینے والے فلسطینی نوجوانوں کا تعلق بتایا گیا ہے ۔