غزہ کے روزہ داروں کی جانب سے ایران کی قدردانی
غزہ کے روزہ داروں نےحکومت اور ملت ایران کی قدردانی کی ہے۔
ماہ مبارک رمضان میں امدادی سامان کی فراہمی پرغزہ کے روزہ داروں نے حکومت اور ملت ایران کی قدردانی کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر اسلامی ممالک بھی ایران کی مانند قدم بڑھا کر اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ کے شہریوں کے مصائب و آلام کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
پریس ٹی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی ریلیف فنڈ دس سال سے غزہ کے ستم رسیدہ اور زیر محاصرہ افراد کی مدد کر رہا ہے۔ غزہ میں موجود امام خمینی ریلیف فنڈ کے کوآرڈینیٹر خمیس الحیثم نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امام خمینی ریلف فنڈ نے ہر مشکل گھڑی میں ملت فلسطین کی مدد و حمایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچاس روزہ جنگ کے دوران غزہ کے شہریوں کی جتنی مدد امام خمینی ریلف فنڈ نے کی ہے وہ ایک ریکارڈ ہے۔
واضح رہے کہ سنہ دو ہزار سات سے غزہ مکمل طور سے صیہونی حکومت کے محاصرے میں ہے، صیہونی حکومت نے تعمیراتی ساز و سامان، ادویات اور ایندھن کی فراہمی پرپابندی لگا رکھی ہے۔