Jun ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • افغانستان کے مشرقی علاقوں پر امریکا کے ڈرون حملے جاری

افغانستان کے مشرقی علاقوں میں امریکا کے ڈرون حملے بدستور جاری ہیں

صوبہ ننگرہار کے گورنر ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے ایک ڈرون طیارے نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات صوبہ ننگرہار کے آچین علاقے میں دومیزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد مارے گئے-

پچھلے چند روز کے دوران امریکا نے ننگرہار اور لوگر صوبوں میں کئی بار ڈرون حملے کئے ہیں جن میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-

دوسری جانب افغان طالبان نے دعوی کیاہے کہ انہوں نے صوبہ جوزجان میں افغان فوج کے اڈے پرحملہ کر کے کم سے کم چار افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے-

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ صوبہ جوزجان کے افغان تپہ علاقے میں افغان فوج کے اڈے پر کیا گیا- طالبان کے ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں افغان فوج کو بھاری مقدار میں ہتھیار بھی ملے ہیں-

 

ٹیگس