طالبان کا وفد پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کی غرض سے مذاکرات میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گیا
پاکستانی میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ افغان طالبان کا ایک وفد پاکستان کے ساتھ کشیدگی دور کرنے کے لئے انجام پانے والے مذاکرات میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی وفد بھی سعودی عرب کے دورے پر ہے۔ سعودی عرب کی ثالثی میں کابل اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
طالبان کے وفد میں افغانستان کی عبوری حکومت کے سیاسی کمیشن کے سرپرست انس حقانی، نائب وزیرداخلہ رحمت اللہ نجیب اور وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی شامل ہیں۔
خراسان ڈائری نے بھی باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں اور دونوں ملکوں کے حکام کا وفد ریاض پہنچ چکا ہے۔
گیارہ اکتوبر کو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان خونیں جنگ کے بعد ان کے درمیان عارضی جنگ بندی قائم ہوئی تھی اور اس کے بعد مذاکرات کے تین دور بھی انجام پائے تھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
کابل اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور رواں سال چھے نومبر کو استنبول میں انجام پایا تھا اور تین روزہ اجلاس کے باوجود فریقین نے تسلیم کیا کہ مذاکرات بے نتیجہ رہے اور انھوں نے مذاکرات کی ناکامی کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا۔
دریں اثنا واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ موجودہ کشیدگی دونوں ممالک کو فوجی تصادم کی نئی لہر کی طرف دھکیل رہی ہے۔